پاکستان آگہی پروگرام: اساتذہ کا دورہ ایوان کارکنان تحریک پاکستان‘ موبائل نظریاتی یونٹس کے مختلف تعلیمی اداروں میں لیکچر
لاہور (خصوصی رپورٹر) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ گنگا آئس فیکٹری‘ گلبرگII‘ کی طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے گورنمنٹ ہائی سکول فار بوائز‘ گورنر ہائوس‘ سنٹرل کالج برائے خواتین‘ اچھر کیمپس‘ گورنمنٹ پاک ماڈل گرلز ہائی سکول‘ سلطان پورہ‘ سعیدہ اسلامیہ گرلز ہائی سکول‘ وسن پورہ سکیم‘ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ وسن پورہ سکیم کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 453 تھی۔