بھارت کنٹرول لائن پر جارحیت کر رہا ہے حکمران کرپشن بچاؤ مہم میں مصروف ہیں: شیخ علی سعید

06 نومبر 2016

لاہور(خبر نگار) پیپلز پارٹی کے رہنما شیخ علی سعید نے فیصل شیخ کے اعزاز میں استقبالیہ دیا۔استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے شیخ علی سعید، فیصل شیخ، نصیر احمد، عبد الکریم میو، خواجہ راشد نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے تمام وزراء اور مشیر شریف فیملی کی کرپشن بچاؤ مہم میں مصروفِ عمل ہیں۔ حکومت کا کام صرف اور صرف شریف فیملی کو بچانے کی حد تک رہ گیا ہے کنٹرول لائن پر ہندوستان کی فائرنگ کے نتیجہ میں درجنوں افراد زخمی اور شہید ہو چکے ہیں۔