میاں برادران کو لوٹی دولت کا حساب دینا ہو گا، ڈاکٹر مراد راس

06 نومبر 2016

لاہور (سپیشل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ وفاقی وزراء قوم سے جھوٹ بول کر کرپشن کے خلاف عوام کے جذبات کو دبا نہیں سکتے۔ تحریک انصاف نے کرپشن کے خلاف بھرپور جدوجہد کی ہے جس کے نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں سپریم کورٹ میں میاں برادران بچ نہیں سکیں گے۔ انہیں لوٹی ہوئی دولت کا حساب دینا ہو گا۔