بلاول بھٹو زرداری ایک تیر سے کئی شکار کریں گے: اشرف بھٹی
لاہور(خبر نگار)پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس مکافات عمل سے پریشان ہے۔ بلاول بھٹوزرداری ایک تیر سے کئی شکار کریں گے ،اناڑی کھلاڑی دیکھتا رہ جائے گا۔بلاول بھٹو کی رگوں میں شہیدوں کوخون دوڑرہا ہے،وہ عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔پاکستان میں تبدیلی کی کنجی ہماری قیادت کے پاس ہے۔آصف علی زرداری اوربلاول بھٹو زرداری پاکستان کومزدوروں اورکسانوں کی امیدوں کامحوربنانے کیلئے کوشاں ہیں۔