توحید اور عقیدہ ختم نبوت دین کی اساس ہیں: علامہ ممتاز اعوان
لاہور (سپیشل رپورٹر) ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے ناظم اعلیٰ محمد ممتاز اعوان نے سہ روزہ فتنہ قادیانیت کورس کی اختتامی نشست سے خطاب میں کہا کہ اسلامی کے دو بنیادی عقیدے ہیں ایک عقیدہ توحید اور دوسر عقیدہ رسالتؐ اور اللہ تعالیٰ کی وحدانیت توحید اور رسول اللہؐ کی ختم نبوت مذہب اسلام کی بنیاد ہیں جس طرح اللہ پر الہویت ختم اسی طرح رسولؐ پر رسالت ختم جس طرح رب پر ربوبیت ختم اس طرح نبیؐ پر نبوت ختم ہو گئی۔