حجر اسود کو بوسہ دینے کیلئے خواتین کا وقت مقرر کرنے کی تجویز، شوریٰ کونسل کی مذہبی کمیٹی میں زیر غور
ریاض (نوائے وقت رپورٹ) عرب میڈیا کے مطابق حجر اسود کو بوسہ دینے کیلئے خواتین کا وقت مقرر کرنے کی تجویز ہے تجویز میں کہا گیا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر بھی خواتین کیلئے دو گھنٹے مخصوص کئے جائیں سعودی شوریٰ کونسل کی مذہبی امور کمیٹی میں تجویز زیر غور ہے اتفاق ہونے پر تجویز شوریٰ کونسل میں پیش کی جائے گی۔