ڈی پی آئی کالجز پروفیسر خالد جاوید کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے تقریب

06 نومبر 2016

لاہور (پ ر) گورنمنٹ اسلامیہ کالج ریلوے روڈ میں ڈی پی آئی کالجز (پنجاب) پروفیسر خالد جاوید کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے ایک تقریب ہوئی۔ صدارت کالج کے پرنسپل پروفیسر طاہر جاوید نے کی۔ مہمانان گرامی میں ایڈیشنل ڈی پی آئی چودھری جہانگیر خان، پروفیسر طلعت ڈار، پروفیسر توصیف صادق، پروفیسر ناظم حسنین، پروفیسر ماجد وزیر اور پروفیسر امجد علی شاکرتھے۔ تقریب میں پروفیسر زاہد اعوان، (نائب صدر پپلا) کے علاوہ پرنسپل رخسانہ مختار، روبینہ کمال (پرنسپل)، ڈاکٹر نائمہ خورشید (پرنسپل) اور ڈاکٹر تسنیم فاروق (پرنسپل) ڈاکٹر ثاقب نفیس، پروفیسر نعیم اکبر یٰسین، پروفیسر غضنفر علی وڑائچ، پروفیسر انور سعید، پروفیسر عباد نبیل شاد اور پروفیسر خالد رفیع نے شرکت کی۔