سرحدوں پر کشیدگی بے اثر، ممبئی کا عامر کراچی کی فاطمہ گاڑی والا کو بیاہ کر لائیگا ، منگنی ہو گئی

06 نومبر 2016

ممبئی (نیوز ڈیسک) سرحد پر کشیدگی اور جنگ کا ماحول ہونے کے باوجود پاکستان اور بھارت میں رہنے والے عوام کے باہمی رابطوں میں کمی نہیں آئی ممبئی کا نوجوان پاکستانی لڑکی کو کراچی سے بیاہ کر لائیگا۔ جنوبی ممبئی میں رہنے والا عامر بوہری کمیونٹی سے تعلق رکھتا اور ویب پورٹل کا بزنس کرتا ہے۔ اس نے بتایا کہ تقسیم ہند کے وقت انکے کچھ رشتہ دار پاکستان چلے گئے اور کراچی میں رہائش پذیر ہیں، لڑکی فاطمہ گاڑی والا کا رشتہ ہم نے مانگا، ہاں ہونے پر لڑکی کے گھر والے گزشتہ دنوں اسے ساتھ لیکر ممبئی آئے جہاں بھارتی حکام نے ویزوں کے اجرا میں رکاوٹ نہیں ڈالی، فاطمہ گاڑی والا اور عامر کی منگنی سادگی سے ہوئی۔ اب عامر کراچی بارات لیکر جائیگا، پاکستانی ویزے لگوانے کیلئے جلد پاکستانی ہائی کمشن سے نئی دہلی میں رابطہ کیا جائیگا۔

مری بکل دے وچ چور ....

فاضل چیف جسٹس کے گذشتہ روز کے ریمارکس معنی خیز ہیں۔ کیا توہین عدالت کا مرتکب ...