چلڈرن ہسپتال میں علیحدہ کئے گئے دھڑ جڑے بچوں میں سے ایک انتقال کر گیا

06 نومبر 2016

لاہور( نوائے وقت رپورٹ) لاہور کے چلڈرن ہسپتال میں دھڑ جڑے بچوں میں سے ایک بچہ انتقال کر گیا دھڑ جڑے بچوں کو علیحدہ کرنے کیلئے آپریشن کیا گیا تھا نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹرز نے ابراہیم کی موت کی تصدیق کر دی چلڈرن ہسپتال انتظامیہ کے مطابق آپریشن کے بعد سے ابراہیم وینٹی لیٹر پر تھا دوسرے بچے اسماعیل کی حالت تسلی بخش ہے 48 گھنٹے اہم ہیں۔