24 سالہ لڑکی نے جنس کی تبدیلی کے آپریشن کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا
لاہور (وقائع نگار خصوصی) چوبیس سالہ لڑکی نے جنس کی تبدیلی کے آپریشن کے حکم کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ میں چوبیس سالہ لڑکی عائشہ شفیق کی والدہ شمع بیگم نے درخواست دائر کی ہے، اس کی بیٹی میں جسمانی طور پر گائنی کے مسائل پیدا ہو رہے تھے جس پر اس کی بیٹی کو شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا تھا، تکلیف کی شکایت پر بیٹی کا الٹرا سائونڈ کروایا، جس کے مطابق بیٹی میں عورت ہونے کی خصوصیات تبدیل ہو رہی ہیں، الٹراسائونڈ کی بنیاد پر ڈاکٹروں نے بیٹی کی جنس تبدیلی کا مشورہ دیا ہے لیکن قانونی کارروائی کے خوف سے ڈاکٹر بیٹی کی جنس تبدیلی کا آپریشن نہیں کر رہے۔ درخواست میں خاتون نے استدعا کی گئی ہے کہ سیکرٹری صحت کو بیٹی کی جنس تبدیلی کیلئے میڈیکل اقدامات کرنے کا حکم دیا جائے۔