شہری کے قاتل کو عمر قید
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ایڈیشنل سیشن جج نے قتل کے مقدمہ کی سماعت مکمل کرتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو عمر قید کا حکم دے دیا ہے فاضل عدالت میں تھانہ شمالی چھاؤنی کی طرف سے ملزم امجد کا چالان پیش کیا گیا ملزم نے معمولی رنجش پر شہری اکرم کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔