گوالمنڈی : 45 سالہ شخص کی نعش برآمد
لاہور(سٹاف رپورٹر) تھانہ گوالمنڈی کے علاقے میں 45سالہ شخص پراسرار طور پر ہلاک ہو گیا پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے بھجوا دی ہے فوڈ سٹریٹ کے قریب 45سالہ نامعلوم شخص کی نعش کی موجودگی پر راہ گیروں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعش پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے بھجوا دی۔