فون سنتے ٹرین تلے آ کر دو بچوں کا باپ‘ بس کی ٹکر سے نوجوان ہلاک
رائے ونڈ (نامہ نگار) فون سننے میں مشغول نوجوان ٹرین تلے آگیا ۔دو بچوں کا باپ عبدالرشید ریلوئے لائن میں فون سنتا چلا آرہا تھا ٹرین کے ہارن کا پتا نہیں چلا ،کاہنہ میں مسافر بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے نوجوان جاں بحق ، ہوگیا۔ بدوکی کا رہائشی اٹھارہ سالہ شاہد یوسف اپنی ہمشیرہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سور ہو کر اپنے گھر کی طرف بدوکی جا رہے تھے کہ پرانہ کاہنہ سٹاپ کے قریب پیچھے سے آنے والی مسافر بس نے ٹکر مار دی جس سے وہ نیچے گر گئے نوجوان شاہد بس کے نیچے آنے سے موقع پر ہلاک ہو گیا۔