24 لاکھ روپے سے زائد کی وارداتیں، شہری گاڑی، 13 موٹرسائیکلوں سے محروم

06 نومبر 2016

لاہور (سٹاف رپورٹر) فاطمہ جناح روڈ‘ میسن روڈ‘ برڈ ووڈ روڈ اور ملحقہ علاقوں میں ڈاکوئوں کی لوٹ مار میں اضافہ ہوگیا۔ نوائے وقت کے ڈپٹی چیف رپورٹر سید شعیب الدین اور اکاونٹس افسر عرفان اسلم ڈاکوئوں کی اس لوٹ مار کا نشانہ بن گئے۔ سید شعیب الدین سے ڈاکوہزاروں روپے لوٹ کر لے گئے۔ عرفان اسلم سے بھی ہزاروں روپے اور ان کا موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔ ایس ایچ اوسول لائنز نے رقم اور موبائل کی گمشدگی کا مقدمہ درج کر کے انہیں ٹرخا دیا۔ ڈاکوؤں نے سارہ علی سے موبائل پولیس، صغیر سے 2 لاکھ 24 ہزار، فرحان سے 9 لاکھ 24 ہزار، لطیف کے گھر سے 5 لاکھ 30 ہزار، سلطان کی بیکری سے 4 لاکھ 28 ہزار، مزمل کی دکان سے 78 ہزار، ریاض کی دکان سے 87 ہزار، افضال سے 48 ہزار ان تمام سے موبائل و دیگر سامان لوٹ لیا لیاقت کی گاڑی، ارسلان، مبشر، عرفان، شاویز کی موٹرسائیکلیں چوری کر لیں گئیں۔