پنجاب پولیس کی قربانیوں پر فخر ہے : مشتاق احمد سکھیرا

06 نومبر 2016

لاہور (سٹاف رپورٹر) آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے کہا ہے کہ میں اٹک پولیس کی بہادری اور جرات پر انہیں خراج تسحین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے ڈی پی او اٹک‘ زاہد نواز مروت کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ملازمین کی ویلفیئر پر خاص طور پر توجہ دی جائے۔ مجھے فخر ہے کہ پنجاب پولیس 700 سے زائد شہداء کی وارث ہے جس نے ہر مشکل وقت میں ملک و ملت کے تحفظ اور امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے بڑی سے بڑی قربانی سے بھی دریغ نہیں کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج اٹک پولیس لائنز میں دربار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ دربار سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او اٹک زاہد نواز مروت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان مال اور عزت کی حفاظت پولیس کی اولین ذمہ داری ہے جس کے لئے پنجاب پولیس ہمہ وقت کوشاں ہیں ۔