ڈکیت گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار
لاہور(سٹاف رپورٹر)ایس ایچ اوتھانہ اسلام پورہ نے دیگر اہلکاروں کے ہمراہ ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث اقبال اور اکرم کو گرفتار کرکے ان سے 7موٹرسائیکلیں‘ 11موبائل‘دو عدد پسٹل برآمد کرلئے۔ملزموں نے 16وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔