سی آئی اے پولیس سے 77 افسر اور اہلکار فارغ

06 نومبر 2016

لاہور (سٹاف رپورٹر) ایس پی سی آئی اے راجہ بشارت محمود نے 77 افسران و ملازمان کو سی آئی اے سے فارغ کر دیا جبکہ بدعنوانیوں پر انسپکٹر منیر احمد ، ہیڈ کانسٹیبل افضال رشید، کانسٹیبل مہر دل، ہدایت علی، جمشید اقبال وغیرہ کو معطل کرکے انکوائری اور متعدد افسان کو مال مقدمات جمع نہ کروانے پر چارج شیٹ جاری کر دی گئی ہے ایس پی سی آئی اے نے متعدد انسپکٹرز، سب انسپکٹرز، اسسٹنٹ سب انسپکٹر، محرر و نائب محرر کے تبادلے بھی تبدیل کئے ۔ تبدیل ہونے والوں میں انسپکٹر رئیس خان کوتوالی، حسیب انجم صدر، علی نواب صدر، مشتاق احمد، کرامت علی، محمد یوسف، اسد منیر، مراتب علی، شفقت سرور، طارق محمود وغیرہ شامل ہیں اسی طرح سی آئی اے میں سالہا سال سے تعینات محرر اور نائب مفرر بھی تبدیل کر دیئے۔