سٹاک مارکیٹ: ہفتے کے دوران 2 روز مندے کے بعد باوجود انڈیکس میں 1968 پوائنٹس کا اضافہ

06 نومبر 2016
سٹاک مارکیٹ: ہفتے کے دوران 2 روز مندے کے بعد باوجود انڈیکس میں 1968 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی (مارکیٹ رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے کے دوران تیزی پر 100 انڈیکس 1968.68 پوائنٹس اضافہ پر 41841.56 کی ریکارڈ تاریخی سطح پر بند رہا۔ ہفتے کے دوران سرمایہ کاری مالیت میں ایک کھرب 35 ارب روپے سے زائد اضافہ رہا۔ ہفتے کے دوران مقامی وغیرملکی خریداروں کی بینکنگ‘ آئل وگیس‘ ورلڈ کال ٹیلی کمیونیکیشن کی خریداری میں دلچسپی اوراگلے ہفتے اچھی اطلاعات کی توقعات کے باعث سرمایہ کاروں نے بینکنگ‘ آئل وگیس سمیت بیشتر حصص کی خریداری کرکے اسے اگلے ہفتے کی تیزی کی توقع پر حاصل کر لئے ہفتے کے دوران مارکیٹ میں سرگرم حصص کا دائرہ کار2152 کمپنیوں تک رہا۔ جس میں 1262 کمپنیوں کی قیمتوں میںا ضافہ‘ 797 کمپنیوں کی قیمتوں میں کمی اور93کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ اس دوران مجموعی مارکیٹ سرمایہ کاری میں ایک کھرب 35 ارب 75کروڑ 31لاکھ 97ہزار308 روپے کا اضافہ رہا۔ جبکہ مجموعی سرمایہ کاری مالیت بڑھ کر84 کھرب 69 ارب 27 کروڑ 7لاکھ 61ہزار881روپے ہو گئی۔ ہفتے کے دوران 3 روز تیزی اور 2 روز مندا رہا۔