نئے عدالتی ہفتہ میں مقدمات کی سماعت کیلئے سپریم کورٹ کے 7 بنچوں کی تشکیل

06 نومبر 2016

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں پیر7سے11نومبر 2016 تک  کے عدالتی ہفتے کے دوران مقدمات کی سماعت کے لیئے ایک پانچ رکنی لاجر بنچ سمیت7بنچ تشکیل دے دئیے گئے ہیںجو اہم مقدمات کی سماعت کریں گے ان میںلارجر بنچ چیف جسٹس انوظہیر جمالی کی سربراہی میںجسٹس آصف سعید کھوسہ، جسٹس امیر مسلم حانی ، جسٹس شیخ عظمت سعیداور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل ہے۔بنچ نمبر1چیف جسٹس انور ظہیر جمالی، جسٹس امیر حانی مسلم پر مشتمل ہے۔ بنچ نمبر 2 جسٹس مےاں ثاقب نثار،جسٹس مقبول باقر اور جسٹس خلجی عارف حسین پر مشتمل ہے۔ بنچ نمبر 3جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میںجسٹس شیخ عظمت سعید اور اعجاز الاحسن پر مشتمل ہے۔ بنچ نمبر 4جسٹس اعجاز افضل خان ،جسٹس مشیر عالم اور جسٹس دوست محمد خان پر مشتمل ہے۔بنچ نمبر 5جسٹس گلزار احمد ، جسٹس منظور احمد ملک اور جسٹس سردار طارق مسعود پر مشتمل ہے۔ بنچ نمبر 6جسٹس عمر عطاءبندےال اور جسٹس فیصل عرب پر مشتمل ہے۔