ڈیٹ سکیورٹیز ٹرسٹیز کیلئے جامع انضباطی فریم ورک کے مسودے کی منظوری

06 نومبر 2016

لاہور (کامرس رپورٹر) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان نے سکیورٹیز ایکٹ2015 کے تحت ڈَیٹ سکیورٹیز ٹرسٹیز کے لئے ایک جامع انضباطی فریم ورک کے مسودے کی منظوری دے دی۔ عوامی آراء کے لئے جاری کئے گئے۔ ان مجوزہ ضوابط میں رجسٹریشن کو لائسنسنگ سے تبدیل کیا جا رہا ہے۔ سکیورٹیز ایکٹ کے تقاضوں کے مطابق لائسنس کی مدت تین سال سے کم کر کے ایک سال کی جارہی ہے۔ بینک، ترقیاتی مالیاتی ادارے اورسرمایہ کار مالیاتی کمپنیاں ان ضوابط کے تقاضوں پرہمہ وقت کاربند رہنے کی شرط پر بطورِ ڈَیٹ سکیورٹیز ٹرسٹیز کام کر سکتی ہیں۔ڈَیٹ مارکیٹ کی ترقی میں سہولت فراہم کرنے کی غرض سے، ڈَیٹ سکیورٹیز ٹرسٹیز کو اس ڈَیٹ کے اجرا میں جس کے لئے وہ بطورِ ڈَیٹ سکیورٹیز ٹرسٹی کام کر رہا ہو دس فیصدتک کی سرمایہ کاری کی اجازت دی گئی ہے ۔ تاہم ایسی سرمایہ کاری اس شرط پر کی جاسکے گی کہ وہ ایسی سرمایہ کاری کو پختگی تک زیرِ تصرف رکھے گا۔