فوڈ سیفٹی پروگرام گوجرانوالہ‘ فیصل آباد‘ راولپنڈی اور ملتان تک بڑھا دیا گیا
لاہور (کامرس رپورٹر)ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارتی نور الا مین مینگل نے ٹاون ہال میں ہونے والے اجلاس میں دوسرے اضلاع مین تعینات ہونے والے عملے کو بریفنگ دی۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اعلیٰ کارکردگی کی بنیاد پرافسران کو انعامات سے نوازنے کا اعلان بھی کیا۔ ڈائریکٹر آپریشن رافعہ حیدر نے کہا کہ افسران اپنے اختیارات قانون کے دائرے میں رہ کر استعمال کریں۔ ہمارا مقصد کاروبار کو بند کرنا نہیں بلکہ اس کی بہتری ہے۔ صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا کہ لوگوں کو معیار ی خوراک کی فراہمی کے لئے فوڈسیفٹی پروگرام کے دائرہ کار کو صوبہ کے دیگر اضلاع تک بڑھانے کے لئے فوڈ سیفٹی افسران کو تعینات کر دیا گیا ہے جس کامقصد لوگوں کو بین الاقوامی فوڈ پیرک میٹرز کے تحت خوراک میسر ہے-یہ با ت انہوں نے گزشتہ روز ٹائون ہال لاہور میں گوجرانوالہ ، پنڈی ، فیصل آباد اور ملتان کے لئے تعینات کئے گئے فوڈ سیفٹی افسران کو بریفنگ کے دوران بتائی- صوبائی وزیر نے کہا کہ لاہور کے بعد دیگر اضلاع میں خوراک کے معیار کو میپنگ کرنے میں ایمانداری اور حب الوطنی کا مظاہر ہ کریں گے۔