ماحولیاتی آلودگی سے بیماریاںعام اور تجارت بھی متاثر ہو رہی ہے: اعجاز بٹ

06 نومبر 2016

لاہور (کامرس رپورٹر) فائونڈرز گروپ کے چیئرمین اعجاز بٹ اور سینئر لیڈر میاں اشرف نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی ایک طرف تو لوگوں میں بیماریاں بانٹ رہی ہے اور دوسری طرف ترقی یافتہ دنیا کے ساتھ ملک کی تجارت بھی متاثر کررہی ہے گورنمنٹ اور پرائیویٹ سیکٹر دونوں ماحولیاتی آلودگی کے انٹرنیشنل سٹینڈرڈز کو اپنائیں۔ فائونڈرز گروپ کے لیڈرز نے کہا کہ پاکستان میں ماحولیاتی آلودگی تشویشناک سطح تک پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر فوری طور پر اقدامات نہ کئے گئے تو یہ صورتحال مزید پریشان کن ہو سکتی ہے۔