میکرو اکنامک صورتحال میں استحکام حاصل ہوا: سربراہ آئی ایم ایف

06 نومبر 2016

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹین لیگارڈ نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بھی خط لکھا ہے جس میں انہوں نے پاکستان کی معاشی کامیابیوں پر مبارکباد دی ہے اور کہا کہ پاکستان نے گزشتہ تین سال میں آئی ایم ایف پروگرام کے تناظر میں کامیابی حاصل کی ہے۔ میکرو اکنامک استحکام حاصل ہوا اور معیشت میں قوت پیدا ہوئی۔