چین کا پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر کا فنڈ قائم کرنا خوش آئند ہے: مرزا محمد جاوید

06 نومبر 2016

رائے ونڈ (نامہ نگار) مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب مرزا محمد جاوید نے کہا کہ چین کا پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے 3ارب ڈالر کا فنڈقائم کرنے کا اعلان مسلم لیگ ن کی عوام دوست اور کامیاب پالیسیوں کا اظہار ہے ،انہوں نے کہا کہ باشعور عوام کو جھوٹ بولنے اور نفرتیں پھیلانے والے سیاستدان نہیں چاہئیں ،ملک کو ترقی کی جانب بڑھتے دیکھ کر مخالفین کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں ،دھرنے والے ملک کا دھڑن تختہ چاہتے تھے۔