پاکستان فرنیچر کونسل کا وفد ہانگ کانگ روانہ‘ تجارتی تعلقات کے فروغ پر بات چیت ہو گی: میاں کاشف
لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان فرنیچر کونسل کا ایک اعلیٰ سطح کا وفد ہانگ کانگ کے تین روزہ دورے پر ہفتہ کو روانہ ہو گیا‘ وفد کے اراکین اس دورے کے دوران ہانگ کانگ میں تجارتی مواقع اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کے فروغ سے متعلق امور پربات چیت کریں گے۔ پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو میاں کاشف اشفاق نے روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دورے کا بنیادی مقصد پاکستان سے متعلق روایتی بیانیے کو تبدیل کرنا ہے، ہم کوشش کریں گے کہ ہانگ کانگ میں پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کریں۔