خوردبرد کیس: نادرا کے سابق ملازم عدنان اکرم کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) سول جج اسلام آباد کی عدالت نے کویت میں پاکستان سفارت خانے میں خورد برد میں ملوث نادرا کے سابق ملازم عدنان اکرم کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر تے ہوئے کیس کی مزید سماعت 8نومبر تک ملتوی کردی ہے۔ بروز ہفتہ سینئر سول جج عبد الغفور کاکڑ کی عدالت میں ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن سرکل نے کویت میں قائم نادرا کے دفتر میں بطور اسٹنٹ کام کرنے والے ملزم عدنان کو پیش کرتے ہوئے موقف اختےار کےاکہ ملزم کویت میں پاکستانی سفارت خانے میں واقع نادرا دفتر میں2003 سے 2016 تک اسٹنٹ تھا،ملزم نے 2010 سے 2012کے دوران نادرا اکاو¿نٹ میں82 لاکھ روپے سے زائد کی خردبرد کی ہے، معاملہ نادرا حکام کے علم میں آنے کے بعدنادرا کے ڈپٹی ڈائریکٹر قمر نواز کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کےا گےا ہے ایف آئی اے پولیس کی تفتیش کے دوران ملزم نے رقم خوردبرد رکرنے کا اعتراف کرتے ہوئے قسطوں میں رقم واپس دینے کا وعدہ بھی کیا ہے،عدالت نے ایف آئی اے سے آئندہ سماعت پر تفتیشی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 8نومبر تک ملتوی کردی ہے۔