عمران خان کیخلاف افتخار چوہدری کے ہرجانہ کیس کی سماعت ملتوی
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) ڈسٹرکٹ سیشن جج اسلام آباد کامران بشارت مفتی نے عمران خان کے خلاف20 ارب ہرجانہ کیس کی سماعت کی ۔ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے خلاف الیکشن میں دھاندلی کا الزام عائد کرنے پر 20ارب روپے ہرجانہ کا دعوی دائر کر رکھا ہے۔کیس کی سماعت شروع ہوئی تودرخواست گزار سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے وکیل نے عدالت میں پیش ہو کر استدعا کی کہ مدعاعلیہ عمران خان کے وکیل(بابر اعوان) نے پانچ سو روپے جرمانہ عائد ہونے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں جرمانہ کو چیلنج کر رکھا ہے اس کا فیصلہ آنے کے بعد عدالت کیس کی مزید سماعت کر سکتی ہے،فاضل جج نے ہرجانہ کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے26 نومبر تک ملتوی کر دی ہے۔