بھارتی عدالت کا 8 نومبر کو ٹیپو سلطان کی سالگرہ منانے کے حق میں فیصلہ

06 نومبر 2016

نئی دہلی ( صباح نیوز)بھارتی ریاست کرناٹک کی ہائی کورٹ نے 8 نومبر کو ٹیپوسلطان کے یوم پیدائش کی تقریبات منانے کے خلاف دائر درخواست خارج کر کے سالگرہ کی تقریبات منانے کےحق میں فیصلہ دیدیا ۔ ٹیپو سلطان کے یوم پیدائش کی تقریبات کے خلاف دائر کی جانے والی اس درخواست میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ ٹیپو سلطان مجاہد آزادی نہیں بلکہ ایک بادشاہ تھے جنہوں نے اپنے مفادات کے تحفظ کیلئے لڑائی لڑی تھی۔تاہم سرکاری وکیل ایم آر نائیک نے ٹیپو سلطان کے یوم پیدائش کی تقریبات کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک عظیم جنگجو تھے جنہوں نے برطانوی حکومت کے خلاف لڑائی لڑی تھی ۔ چیف جسٹس سبروکمل مکرجی کی سربراہی میں دو رکنی ڈویژنل بینچ نے درخواست کی سماعت کی۔