سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں کا نوٹیفکیشن جاری

06 نومبر 2016

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کا حتمی نوٹیفیکیشن جاری کردےا گےا ہے۔ چیئرمین الیکشن چوہدری افرسیاب خان کی جانب سے حتمی فہرست جاری کی گئی ،چیئرمین الیکشن کمیشن کا تاخیر سے حتمی فہرست جاری ہونے کے حوالے سے کہنا تھا کہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی تین درخواستیں موصول ہوئیں تھیں دوبارہ گنتی میں کوئی فرق نکلتا تو اس کو رزلٹ کا حصہ بنانا تھا۔ جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات برائے سال 2016-17میں حامد خان گروپ کے امیدوار کامیاب قرا ر پائے تھے ، انتخابات میں صدررشید اے رضوی1292ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ، نائب صدر بلوچستان محمد وسیم جدون1221ووٹ ،نائب صدر کے پی کے تہمینہ محب اللہ 1073ووٹ کے کامیاب ،نائب صدر پنجاب بختیار علی سیال 1231،نائب صدرسندھ غلام شبیر شیر1004 ، جنرل سیکرٹری آفتاب احمد باجوہ1197 ،ایڈیشنل سیکرٹری محمد اسلم گھمن1180، فنانس سیکرٹری ارشد زمان کیانی 1012جبکہ ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران بلوچستان کیلئے عدنان اعجاز شیخ 1082نے ووٹ لئے ارشد علی راجپوت نے964،محمد ابراہیم بلوچ نے1012،عمرفارق مندوخیل نے956،ممبر کے پی کے کیلئے محمد نواز خان نے 1060،محمدیوسف مغل نے944،سید ولایت علی شاہ نے 971،ممبر پنجاب کیلئے احمد خان گوندل نے 1040، بدر منیر ملک نے951،نجمہ پروین نے1290، ثمینہ محمود رانا نے1342،ممبرسندھ کیلئے عنایت اللہ موریونے 931،خالد محمود دھون نے961اورشیخ جاوید میر961ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ۔