خواجہ آصف کیخلاف انتخابی عذرداری کیس کی سماعت 8 نومبر کو ہو گی

06 نومبر 2016

اسلام آباد ( نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں قومی اسمبلی کے انتخابی حلقہ  110 NA-سیالکوٹ سے تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کی خواجہ محمد آصف کی کامیابی کے خلاف انتخابی عذرداری کیس کی سماعت 8نومبر کو ہوگی۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں جسٹس امیر حانی مسلم اور جسٹس اعجاز الحسن پر مشتمل تین رکنی بنچ کرے گا۔عثمان ڈار نے خواجہ آصف کی کامےابی کو الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کےا تھا ، ٹربیونل کا فیصلہ خواجہ آصف کے حق میں آنے پر انہوں نے ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔