ناکام بغاوت کے بعد ترکی سے یونان فرار ہونے والے 8 فوجیوں کی حراست کی مدت میں توسیع
ایتھنز (اے پی پی) پندرہ جولائی کی ناکام بغاوت میں حصہ لینے کے بعد یونان فرارہونے والے 8 فوجیوں کی حراست کی مدت کو بڑھا دیاگیا ہے۔مقدونیہ خبر ایجنسی کی اطلاع کی مطابق یونان پناہ لینے والے انقلابیوں کو عدالت میں پیش کرنے اور ترکی کے حوالے کرنے سے متعلق عدالتی کارروائی کا آغاز ہو گیا ہے۔ اٹارنی نے باغیوں کو عدالت میں پیش کرنے تک انھیں حراست میں رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ترکی سے ان کے بارے میں مزید معلومات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔