امریکہ: سزائے موت کا مجرم ساتویں بار موت سے بچ گیا
واشنگٹن(اے پی پی) امریکہ کی سپریم کورٹ نے قتل کے ایک مجرم کو سنائی گئی سزائے موت پر عمل درآمد وقت مقررہ سے دو گھنٹے قبل موخر کردیا۔ملزم سزائے موت پرعمل درآمد میں ساتویں بار بچ گیا۔العربیہ ٹی وی کے مطابق امریکی ریاست اوکلوہاما سے تعلق رکھنے والے مجرم ٹومس آرتھر کو دی گئی سزائے موت پر مقامی وقت کے مطابق دن گیارہ بجے عمل درآمد کیا جانا تھا مگر عدالت نے 9 بجے سزا پر عمل درآمد کے طریقہ کار پر اختلاف کے باعث اس پرعمل درآمد روک دیا۔عدالت نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ پہلے اس بات کا تعین کیا جائے کہ ملزم کی سزا پرعمل درآمد کیسے کیا جائے کیونکہ ریاست الامبا میں قتل کے ملزم کی سزائے موت کے لیے زہریلے انجیکشن کا طریقہ اپنایا جاتا ہے۔