اقوام متحدہ میں تعینات اسرائیلی سفیر کا خفیہ دورہ دبئی

06 نومبر 2016

مقبوضہ بیت المقدس(اے این این) اقوام متحدہ میں متعین اسرائیلی سفیر ڈانی ڈانون نے حال ہی میں متحدہ عرب امارات کے ثقافتی وتجارتی مرکز دبئی کا تین روزہ خفیہ دورہ کیا۔عبرانی ٹی وی 2 نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیلی سفیر کو دبئی میں ڈویلپمنٹ سے متعلقہ ایک کانفرنس میں مدعو کیا گیا تھا جہاں وہ تین روز تک رہے۔ ٹی وی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی سفیر کو دبئی میں کانفرنس میں شرکت کی دعوت کئی ماہ قبل دی گئی تھی مگرکسی عرب ملک کی طرف سے اس پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔