روس تیزی سے برطانیہ کے لئے خطرہ بن رہا ہے: سربراہ ایم آئی فائیو

06 نومبر 2016

لندن (اے پی پی) برطانیہ خفیہ ایجنسی ایم آئی فائیو کے سربراہ نے خبر دار کیا ہے کہ روس تیزی سے برطانیہ کے لیے خطرہ بن رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایم آئی فائیو کی ایک سو سات سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی کو اس ایجنسی کے سربراہ نے کوئی انٹرویو دیا ہو۔ اینڈریو پارکر کا کہنا تھا کہ روس دنیا بھر میں اپنی خارجہ پالیسی اور مفادات کے حصول کے لیے جارحانہ طریقے سے کام کر رہا ہے۔