امریکہ کی مقبوضہ بیت المقدس میں گھروں کی تعمیر کے منصوبے پر تنقید

06 نومبر 2016

واشنگٹن (اے پی پی)ا مریکہ نے اسرائیلی حکام کی طرف سے مشرقی یروشلم میں 181 گھر بنانے کے لئے اجازت نامے جاری کرنے پر سخت تنقید کی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان جان کربی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہم آباد کاری کی سرگرمی کی سخت مخالفت کرتے ہیں۔جان کربی نے کہا کہ اس بات سے اسرائیل کے فلسطینوں کے ساتھ امن معاہدے کے لیے بات چیت کے بارے میں اسرائیلی عزم کے بارے میں شکوک و شبہات پیدا ہو گئے ہیں۔