فیس بک کے بانی کو ایک دن میں تین ارب ڈالر کا نقصان
کیلی فورنیا (این این آئی) دنیا کی معروف سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کو ایک دن میں 3 ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا۔ سٹاک مارکیٹ کی تاریخ میں یہ کسی سرمایہ کار کو ایک دن ہونے والا اب تک کا سب سے بڑا نقصان ہے۔ امریکی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فیس بک (ایف بی، ٹیک 30) کے شیئرز میں اس وقت 5.5 فیصد کی نمایاں کمی واقع ہوگئی جب کمپنی کے چیف فنانشل آفیسر نے بیان جاری کیا کہ فیس بک کی اشتہارات سے ہونے والی آمدنی میں نمایاں کمی متوقع ہے۔