چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے 19 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کا تبادلہ کردیا

06 نومبر 2016

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے19 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کے تبادلے کردئیے۔ چیف جسٹس سید منصور علی شاہ کی منظور ی
کے بعد رجسٹرار سید خورشید انور رضوی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سیشن جج سرگودھا محمد عبد الناصر کو سیشن جج گوجرانوالہ، سپیشل جج کسٹم، ٹیکسیشن اور انسداد سمگلنگ لاہور امیر محمد خان کو ساہیوال، سیشن جج نارووال محمد تنویر اکبر کو گجرات، پریزائیڈنگ آفیسر پنجاب لیبر کورٹ VIII بہاولپور عبد الرشید کو بھکر، سیشن جج ساہیوال سید مظفر علی شاہ کو قصور، جج انسداد دہشت گردی عدالت فیصل آباد راجہ پرویز اختر کو میانوالی، سیشن جج راولپنڈی بہادر علی خان کو ملتان، بنکنگ کورٹ راولپنڈی کے جج منیر احمد کو ڈیرہ غازیخان، سیشن جج ملتان شکیل احمد کو راولپنڈی، بنکنگ کورٹ ون گوجرانوالہ کے جج راجہ غضنفر علی خان کو نارووال، سیشن جج جھنگ سجاد حسین سندھر کوسرگودھا اور انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج عزیز اللہ کلو کوسیشن جج جھنگ تعینات کیا گیا ہے جبکہ سیشن جج بھکر محمد اشرف ، سیشن جج ڈیرہ غازیخان ملک خالد محمود، سیشن جج گوجرانوالہ حبیب اللہ عامر، سیشن جج گجرات طارق افتخار احمد، سیشن جج قصور مجاہد مستقیم احمد، سیشن جج میانوالی چودھری عبد القیوم اور سپیشل جج انسداد منشیات لاہور عبدالستار کو لاہور ہائیکورٹ لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔