سکیورٹی الرٹ جاری، القاعدہ انتخابات کے روز حملے کر سکتی ہے: امریکی انٹیلی جنس

06 نومبر 2016

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ+ اے ایف پی) امریکی انٹیلی جنس نے کہا ہے کہ القاعدہ انتخابات کے دن حملے کر سکتی ہے۔ حکام کے مطابق سکیورٹی اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا۔ حملوں کا زیادہ خطرہ نیویارک، ٹیکساس اور ورجینیا میں ہے۔ نیویارک شہر میں ایئرپورٹ، ٹنل، پلوں کے گرد سکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا۔ ایف پی آئی اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ صدارتی انتخابات میں 3 روز باقی ہیں۔ دونوں امیدواروں کے درمیان برابری کا مقابلہ متوقع ہے۔ ٹرمپ نے ہیلری کلنٹن کی ای میلز اور ایف بی آئی کی تفتیش کے حوالے سے ان پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ صدر بن جاتی ہیں تو وہائٹ ہا¶س پہنچتے ہی ان کے خلاف جرائم کی تفتیش شروع ہو جائے گی۔ ٹرمپ کو ایک اور دھچکا، امریکی عدالت نے پنسلوانیا میں پولنگ سرگرمیوں کی نگرانی سے روک دیا۔ ٹرمپ نے دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے اپنے حامیوں کو ڈیموکریٹک اکثریتی علاقوں میں الیکشن سرگرمیوں پر نظر رکھنے کی ہدایت کی تھی۔ ایف بی آئی اور انٹیلی جنس اداروں نے ہلیری کلنٹن کے خلاف جعلی دستاویزات کی تحقیقات شروع کر دیں۔