شرجیل میمن اور دیگر کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ ، 3دسمبر کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم

06 نومبر 2016

کراچی(صباح نیوز)کراچی کی احتساب عدالت نے 5 ارب76کروڑ 65 لاکھ روپے سے زائد کی کرپشن کے الزام میں شرجیل میمن اور دیگر مفرور ملزموں کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں3 دسمبر تک گرفتار کر کے پیشکرنے کا حکم دیا ہے۔احتساب عدالت میں سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن و دیگر ملزموں کے خلاف پانچ ارب چھہترکروڑ پینسٹھ لاکھ روپے سے زائد کی کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ عدالت کی جانب سے ملزموں کو ریفرنس کی نقول فراہم کی گئیں۔ عدالت نے شرجیل میمن سمیت دیگر مفرور ملزموں کے ناقابل وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری کرتے ہوئے 3 دسمبر تک پیش کرنے کا حکم دے دیا۔