اوباڑو :جو لڑکی میری بہنوں کو راضی کریگی اس سے شادی کرونگا، بلاول صحافی کے سوال پر شرما گئے آفرز ہیں، بہنوں کو منانا مشکل کام ہے، جو منائے گی خوش نصیب ہوگی

06 نومبر 2016
اوباڑو :جو لڑکی میری بہنوں کو راضی کریگی اس سے شادی کرونگا، بلاول صحافی کے سوال پر شرما گئے آفرز ہیں، بہنوں کو منانا مشکل کام ہے، جو منائے گی خوش نصیب ہوگی

اوباڑو (نامہ نگار+آن لائن) بلاول بھٹو اپنی شادی کے سوال پر شرما گئے۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران اچانک ایک صحافی نے ان سے پوچھاکہ کیا آپکو شادی کی آفرز آرہی ہیں اور کب تک شادی کررہے ہیں؟ جس پر بلاول نے شرماتے ہوئے صحافی کو جوابدیا کہ ہاں شادی کیلئے بہت سی آفرز آرہی ہیں لیکن جو لڑکی مجھ سے شادی کریگی اسکو میری دونوں بہنوں کو بھی راضی کرنا ہوگا کیونکہ یہ سب سے مشکل کام ہے جو لڑکی میری بہنوں کو راضی کرلے گی وہ بہت خوش نصیب ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ بہنوں کی مرضی کیخلاف شادی نہیں کروں گا کیو نکہ میں اپنی بہنوں سے بہت زیادہ پیار کرتا ہوں۔