بجلی، گیس کے زیادہ بل آنے پر احتجاج، کانپور میں بھارتی شہری پاکستانی پرچم لہرانے پر گرفتار

06 نومبر 2016

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی شہر کانپور میں پاکستانی پرچم لہرانے پر سکھ شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔ بھارتی اخبار کے مطابق سکھ شہری نے بجلی، گیس کے زیادہ بل پر احتجاجاً پاکستانی پرچم لہرایا، سکھ شہری کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ سکھ شہری نے شکوہ کیا کہ زیادہ بلنگ پر متعلقہ حکام توجہ نہیں دے رہے۔