صوابی: مبینہ مقابلے میں 2دہشت گرد ہلاک ، ایک پولیس اہلکار شہید، ایک حملہ آور نے خود کو اڑا لیا، ڈی پی او

06 نومبر 2016

صوابی( نوائے وقت رپورٹ) صوابی میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان مبینہ مقابلہ میں دو دہشت گرد ہلاک ایک فرار ہو گیا ڈی پی او جاوید اقبال کے مطابق یرغمال بنائے گئے ایک بچے سمیت چار افراد کو بازیاب کرا لیا دہشت گردوں کی فارئنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ایک زخمی ہو ا ، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا دہشت گرد پولیس وین پر فائرنگ کر کے فرار ہوئے تھے اور ایک دکان میں پناہ لیکر افراد کو یرغمال بنا لیا تھا ایک دہشت گرد مقابلے میں ہلاک ہوا دوسرے نے خود کو دھماکہ سے اڑا لیا۔