5 ارب 65 کروڑ سے زائد کی کرپشن شرجیل میمن مفرور ملزموں کے پھر وارنٹ جاری

06 نومبر 2016
5 ارب 65 کروڑ سے زائد کی کرپشن شرجیل میمن مفرور ملزموں کے پھر وارنٹ جاری

کراچی (وقائع نگار)کراچی کی احتساب عدالت نے 5 ارب 76 کروڑ 65 لاکھ روپے سے زائد کی کرپشن کے الزام میں شرجیل میمن اور دیگر مفرور ملزموں کے ایک بار پھر وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں 3 دسمبر تک پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ عدالت کی جانب سے ملزموں کو ریفرنس کی نقول فراہم کی گئیں۔ واضح رہے کہ شرجیل میمن کے ساتھ دیگر مفرور ملزموں میں انیتا بلوچ اور الطاف حسین شامل ہیں ملزموں پر 5 ارب 76 کروڑ 65 لاکھ روپے سے زائد کی کرپشن کا الزام ہے جبکہ 6 ملزموں نے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کررکھی ہے۔