ملک کی معروف خانقاہوں کے سجادہ نشین ’’عزت رسول کانفرنس‘‘ میں شریک ہونگے

06 نومبر 2016

لاہور (پ ر) مرکزی جماعت اہلسنت کے زیراہتمام 12 نومبر کو مینار پاکستان منعقد ہونے والی عزت رسولؐ کانفرنس میں شرکت کیلئے ملک کی معروف خانقاہوں کے سجادہ نشین حضرات نے شرکت کی یقین دہانی کرا دی کانفرنس میں جو مشائخ عظام شرکت کریں گے ان میں دیوان احمد مسعود، سلطان ریاض الحسن، پیر میاں ولید احمد شرقپوری، میاں غلام قدیر نقشنبدی، پیر سید ظفر اقبال عابد، خواجہ نصر المحمود، خواجہ قطب الدین فریدی، پیر اسرار الحق چشتی نظامی، پیر محمد شفیع نظامی، پیر ایوب جان سرہندی، سید نصراللہ شاہ بخاری شامل ہیں۔