ڈاکٹر غلام صابر نے ایم ایس جنرل ہسپتال کا عہدہ سنبھال لیا

06 نومبر 2016

لاہور (کامرس رپورٹر) ڈاکٹر غلام صابر نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ جنرل ہسپتال کے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھال کر فرائض سرانجام دینے شروع کر دئیے ہیں- انتظامی شعبہ میں وسیع تجربہ کے حامل ڈاکٹر غلام صابر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد ادارہ کے اے ایم ایس اور ڈی ایم ایس حضرات سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر اس شعبہ سے وابستہ ہیں جنہیں اللہ تعالی ٰ نے انسانیت کی خدمت کا مشن دے کر دنیا میں بھیجا لہذا ضروری ہے کہ اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے ادا کرنے کے لئے ہم اپنی ذمہ داریاں نیک نیتی ،محنت ،لگن اور توجہ کے ساتھ نبھائیں۔