پروفیشنل ایم بی بی ایس امتحانات امیر الدین میڈیکل کالج کا سو فیصد رزلٹ

06 نومبر 2016

لاہور (کامرس رپورٹر) ایل جی ایچ سے منسلک امیر الدین میڈیکل کالج نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیراہتمام منعقد ہونے والے فرسٹ پرفیشنل ایم بی بی ایس امتحانات( پارٹ ون) میں سو فیصد کامیابی حاصل کر کے میدان مار لیا اور صوبہ بھر کے میڈیکل کالجز میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی - شاندار نتائج پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر ڈاکٹر غیاث النبی طیب نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ محنت کی عظمت سے آگاہ ہوتے ہوئے ادارے نے گزشتہ چند سالوں میں جو مقام حاصل کیا ہے اسے نا صرف مستقبل میں بھی برقراررکھا جائے گا بلکہ آنے والے ما ہ و سال میں ادارہ دیگر سیکٹرز کے لئے بھی ایک مثال ثابت ہو گا۔