کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز کے یوم تاسیس کی تقریبات جاری
لاہور( کامرس رپورٹر)کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنزکے یومِ تاسیس کے موقع پر لاہور ریجنل سنٹر تعلیمی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ملک بھر سے طبی اداروں کے سربراہان سینئر پروفیسرز،پبلک اور پرائیوٹ اداروں کے فیلوز نے شرکت کی۔سی پی ایس پی کے یومِ تاسیس کے موقع پرانٹرنیشنل میڈیکل ایجوکیشن کانفرنس کا انعقاد کیا گیاجس میں چیف گیسٹ سابقہ پرنسپل کنگ ایڈورڈمیڈیکل کالج پروفیسر محمود علی ملک نے شرکت کی ۔ان کے علاوہ انگلینڈ،سری لنکا ،ملائیشیا اور دیگر ممالک کے طبی ماہرین نے بین الاقوامی طبی طرزتربیت پر شرکاء کو آگاہ کیا۔ سی پی ایس پی میں پری-کانفرنس ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس کے ساتھ ریجنل سینٹر میں بیک وقت 4بین الاقوامی ورکشاپس منعقدکی گئیں۔جن میں ڈائریکٹ اوبزرویشن آف پروسیجرل سکلز ورکشاپ جس میں انگلینڈ سے ڈاکٹر مائک ہلیسی جبکہ منی کلینک ایولیشن ایکسرسائز میں انگلینڈ سے ڈاکٹر ڈاسن ایون اور پروفیشنلزم کے عنوان سے ورکشاپ میں ملائیشیا کے ڈاکٹر شاہد حسن نے ڈاکٹرز کو بین الاقوامی طبی تربیت دی۔یومِ تاسیس کے موقع پرسی پی ایس پی کی طرف سے آکیڈمی آف فیملی فزیشنز کیلئے ایک سیمنار کا انعقاد بھی کیا گیا۔صدر سی پی ایس پی پروفیسر ظفر اللہ چودھری نے کہا کہ میڈیکل ایجوکیشن کانفرنسز کا مقصد ڈاکٹرز کو بین الاقوامی طبی معیار علاج کے بارے میں رہنمائی مل سکے۔ سینئر نائب صدر سی پی ایس پی پروفیسر خالد مسعود گوندل نے کہا سی پی ایس پی سول اور آرمی کے طبی اداروں میں اسپشلسٹ ڈاکٹرز بنا چکا ہے اور یہ سلسلہ اپنے وسائل میں جاری رہے گا۔