ایل ڈبلیو ایم سی کی آگاہی مہم، سموگ و ماحولیاتی آلودگی سے بچائو کی احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا
لاہور(خبر نگار)منیجنگ ڈائریکٹر لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیوایم سی ) بلال مصطفی سید کی ہدایت پر کمیونی کیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام شادباغ میں خصوصی آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد شہریوں کو لاہور میں سموگ و ماحولیاتی آلودگی کے موجودہ مسئلے سے بچائو کے لیے احتیاطی تدابیر پر آگاہی دینا تھا۔ اس سلسلے میں گول باغ کے مقام پر کیمپ لگا کر واک کا اہتمام کیا گیا۔