یو ایم ٹی کے زیراہتمام انٹرنیشنل بزنس کانفرنس و صنعتی نمائش کل ایکسپو سنٹر میں ہو گی: عابد ایچ کے شیروانی

06 نومبر 2016

لاہور (پ ر) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) کے ڈائریکٹر جنرل عابد ایچ کے شیروانی نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یو ایم ٹی کی انٹرنیشنل بزنس کانفرنس و صنعتی نمائش 7 تا 8 نومبر کو ایکسپو سنٹر لاہور میں منعقد کی جائے گی۔ اس ایونٹ میں دنیا بھر سے ماہرین تعلیم، کامیاب بزنس مین، نیشنل اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کے مالکان، سول سوسائٹی و میڈیا کے نمائندگان اور بزنس فرمز شوکت کریں گے۔ اس ایکسپو کا بنیادی مقصد پاکستان کی اکانومی اور تعلیم کے شعبے کو فروغ دینا ہے۔ اس نمائش کے لیے بکنگ مکمل کی جا چکی ہے جس میں دو سو کے قریب لوکل اور انٹرنیشنل کمپنیز چائنہ، ملائشیا، ترکی، کوریا، مڈل ایسٹ، یورپ اور یو اے ای وغیرہ سے اپنی مصنوعات کے سٹالز لگائیں گی۔