سپریم کورٹ بلاتاخیر احتساب کا موثر نظام تشکیل دے: منظور وٹو
لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی کے رہنما منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ پوری قوم عدالت عظمیٰ کو خراج تحسین پیش کرتی ہے کہ اُس نے پاناما لیکس کی تحقیقات کو بروقت اپنے ذمہ لے کر قوم کو اس بحران سے نکالا ہے۔ پوری قوم کی نظریں اب سپریم کورٹ پر لگی ہوئی ہیں کہ بغیر کسی تاخیر کے وہ احتساب کا ایسا موثر نظام تشکیل دے کر قوم کو ہمیشہ کے لئے کرپشن کی دلدل سے نکالنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ حکومت کے بنائے ہوئے ٹی او آرز کو عدالت عظمیٰ مسترد کر چکی ہے۔